لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) لیہ پولیس کے شہید سب انسپکٹر غلام محمد کی برسی،تاریخ شہادت 07.04.1993 ، شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئےڈی ایس پی کروڑ عبد الرزاق کی سربراہی میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ضلع بھکر میں شہید کی قبر پر حاضری دی ،سلامی پیش کی ،پھول چڑھائے اور شہید کے بلند درجا ت کےلئے فاتحہ خوانی کی،ڈی ایس پی کروڑ نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کیے ،ڈی ایس پی نے اس موقع گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پولیس شہداء نے فرض کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے محکمہ کے وقار کو بلند کیا ہے ،ہم اپنے شہداء کو کبھی بھولے ہیں نہی ہی کبھی بھولیں گے ،شہداء محکمہ پولیس کے ماتھے کا جھومر ہیں ،شہداء کی لا زوال قربانیوں کی بدولت آج ہمارے معاشرے میں امن قائم ہے اور قانون کا بول بالا ہے،شہداء کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے ،لیہ پولیس اپنی ذمہ داری احسن بطریق نبھا رہی ہے،سب انسپکٹر غلام محمد علاقہ تھانہ کروڑ میں جلسہ کی سکیورٹی ڈیوٹی کے دوران شدت پسند عناصر کی فائرنگ سے شہید ہو ئے تھے ،
