لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن تجاوزات سے پاک ستھرا پنجاب کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں مستقل اور عارضی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد کی زیر قیادت تحصیل کروڑ کی مختلف شاہراہوں پر کارروائی کی گئی اور عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔ میونسپل کمیٹی کروڑ لعل عیسن نے سڑکوں کی اطراف میں رکھے گئے عارضی سائن بورڈز ہٹا دیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے اور کسی کو بھی تجاوزات قائم نہ کرنے دی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہروں کی خوبصورتی برقرار رکھنے کے لئے انسداد تجاوزات مہم کو جاری رکھا جائے۔