لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کامعائنہ کیا۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹرمحی الدین ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنرامیرابیدار نے میڈیسن روم ، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری ، ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ سمیت صفائی ستھرائی کے عمل کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ صحت کی سہولیات کا معائنہ کیا اورمریضوں کی عیادت کی ان سے طبی سہولیات کی فراہمی بارے بھی استفسار کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرشہریوں کو صحت اور علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب میں ”صحت مند پنجاب“ وژن کے تحت جامع ہیلتھ ریفارمز پر عمل کیاجارہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن ویل کے ذریعے مریضوں کو گھر کی دہلیز پر علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال سے مفت ادویات سے مریضوں کو بروقت مستفیدکیاجائے۔انہوں نے اس موقع پرجاری ریومپنگ کے کام کا بھی معائنہ کیااس موقع پرڈاکٹر غلام محی الدین نے بریفنگ دی