لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے مختلف محکموں کے افسران کو احکامات بھی جاری کیے۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اور انہیں ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میںروزانہ کی بنیاد پرشہریوں کے مسائل سن کرموقع پر حل کیے جارہے ہیں۔