لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمدعلی وسیم کا ضلعی دفتر پولیس کی مختلف برانچز کا وزٹ ،پولیس خدمت مرکز ،تحفظ مرکز ،میثاق سنٹر ،آئی ٹی برانچ اور زیر تعمیر سیف سٹی برانچ کاوزٹ کیا ،ایس پی انویسٹی گیشن نصر اللہ وڑائچ و دیگر افسران ان کے ہمراہ تھے ،ڈی پی او محمد علی وسیم نے پولیس خدمت مرکز ،تحفظ مرکز ،میثاق سنٹر پر شہریوں کی فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا ،تعینات سٹاف سے دریافت عمل میں لائی ،شہریوں کو بنا انتظار کے خوش اسلوبی کے ساتھ پولیس سروسز فراہم کرنے کی ہدات کی ،سیف سٹی برانچ کے زیر تعمیر پراجیکٹ کےلئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنایا جائے اور جلد از جلد مکمل کیا جائے۔