لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی کےلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم کی روزانہ کی بنیاد پر دفتر پولیس میں کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ، امروز منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل سنے اور ان کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کیے،ڈی پی او لیہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواستوں پر حقائق کی بنیاد پر جلد ازجلد کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ سماعت میں بھجوائیں ،ڈی پی او لیہ کا کہنا ہے کہ شہری حضرات جھوٹی اور بے بنیاد درخواست گزارنے سے گریز کریں ،ایسی درخواستوں سے وقت ک اور وسائل کا ضیاع ہوتا ہے ۔