لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ چوبار ہ پولیس نے منشیات فروشی و چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 02لاکھ 40 ہزار روپے مالیت کے 03 مسروقہ موٹر سائیکل اور 1080 گرام ہیروئن برآمد ،ایس ایچ او شیخ محمد صادق کی زیر نگرانی تھانہ چوبارہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم سلطان کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضہ سے 03 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے جبکہ 1080 گرام ہیروئن برآمد ہوئی ،ملزم کے خلاف چوری کے 3 جبکہ ایک منشیات کا مقدمہ درج ہے ،ایس ایچ او شیخ محمد صاد ق کا کہنا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کےلئے پولیس سر گرم ہے کہ ،جرائم پر قابو پا کر شہریوں کو احساس تحفظ فراہم کریں گے ۔