لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے شر پسند ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا ،اسلحہ ناجائز پسٹل برآمد،تھانہ کوٹ سلطان پولیس کے اے ایس آئی الطاف حسین نے گشت دوران مشکو ک افراد کی چیکنگ کے دوران ملزم سے اسلحہ ناجائز پسٹل معہ رائونڈ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ،ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او ہارون رضا کا کہنا ہے کہ شر پسند عناصر معاشرے کے امن کے لیے خطرہ ہیں ،ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کےلئے پولیس کاروائی کا عمل تیز کر دیا گیا ۔