لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ایس ڈی او بلڈنگ امین سہیل ملغانی کی ریٹائرمنٹ پر ان کے آفس میں تقریب کا انعقاد کیا۔تقریب میں سابق ڈائریکٹرجنرل تعلقات عامہ عطاءبلوچ،ڈاکٹرحمیدالفت ملغانی،راہول بلوچ،محکمہ بلڈنگ کے افسران اور اہلکاران موجودتھے۔اس موقع پرریٹائرہونے والے امین سہیل ملغانی کی خدمات کاشاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیاکہ محنتی قابل اور فرض شناس اہلکار اداروں کے مورال کو بلندرکھنے میں نمایاںکردار کے حامل ہی سرکاری ملازمت میں ریٹائرمنٹ ملازمت کاحصہ ہے تاہم ریٹائرہونے والوں کی کمی تو پوری ہوجاتی ہے مگر فرد کی کمی کبھی پوری نہیں ہوتی اس لیے ریٹائرہونے والے ملازمین کی طویل خدما ت کو ہمیشہ یاد رکھاجائےگا۔تقریب کے اختتام پر امین سہیل ملغانی شاندار طریقہ سے گھرتک پہنچا کر الوداع کہاگیا۔امین سہیل ملغانی نے تقریب کے اہتمام پر افسران و ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔