لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عید الفطر کے موقع پر زیرو ویسٹ پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر عید الفطر کی چھٹیوں میں بھی ضلع بھر میں خصوصی صفائی ستھرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ میونسپل کمیٹیوں، ضلع کونسل اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سینٹری ورکرز نے راؤنڈ دا کلاک شفٹوں میں صفائی ستھرائی، پانی کے چھڑکاؤ اور چونے کی لائنیں لگانے میں مصروف عمل رہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل ،میونسپل، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام اور خصوصاً سینٹری ورکرز کو صفائی کے بہترین انتظامات پر شاباش دی۔

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے متعلقہ تحصیلوں کے سینٹری ورکرز میں عید تحائف تقسیم کئے گئے۔