لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے عید کے موقع پر لاکھوں روپے مالیت کے غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ کی سمگلنگ کو ناکام بنا دیا ،تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ،ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی تھانہ کوٹ سلطان پولیس کے سب انسپکٹر محمد ہشا م نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزمان نادر ،سجاد اور نیاز کو گرفتار کر کے بندحوالات کیا ،ملزمان کے قبضہ سے غیر ملکی پلاٹینیم سگریٹ کی 6520ڈبی برآمد ہوئی ،ملزمان دریائی پتن کے راستے بذریعہ کشتی نا ن کسٹم سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے ،ملزمان سے مزید تفتیش کی جار ہی ہے ،مزید قانونی کاروائی کےلئے ملزمان اور برآمدہ سگریٹس کو محکمہ کسٹم کے حوالے کیا جائے گا ۔