لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے یونین کونسل لدھانہ میں جنوبی پنجاب کا منصوبہ برائے تخفیف غربت کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموںکامعائنہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر حارث حمیدخان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر SPPAP ڈاکٹر آصف رفیق ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر امیرا بیدارنے اس موقع پر سمال ہاوسنگ یونٹ کے تحت ایک مستحق گھرانے کو گھر کی چابی دی اور انہیں مبارک باد دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مستحق خواتین میںبکریاں تقسیم کیں اور شجرکاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے۔اس موقع پر ڈاکٹر آصف رفیق نے بتایاکہ پراجیکٹ کے تحت 554 بے گھر خواتین کو مکان دئے جا چکے ہیں، 11,000 غرےب خواتین کو بکریاں دی جا چکی ہین اور 1600 نوجوان بچے اور بچیوں کو ہنر کی تربیت دی جا چکی ہے۔