لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔ لیفٹیننٹ کرنل ذیشان صادق نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق بارہ نکاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایجنڈا جس میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد، ایل پی جی کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام،غیرقانونی پٹرول یونٹس کاخاتمہ،دینی مدارس کی رجسٹریشن کرنے،بجلی چوری کاخاتمہ کو یقینی بنانے،بھکاریوں کے خلاف کارروائی ،سمگلنگ کی روک تھام، ایرانی تیل کی روک تھام،، ہائی ویز پر داخلی خارجی راستوں کی مانیٹرنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوںکے خلاف کریک ڈوان کا تفصیلی جائزہ لیاگیا۔ڈپٹی کمشنر امیرابیدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب عوامی ترقی ،شہریوں کی فلاح وبہبود ،گڈگورننس کے لیے بہترین اقدامات اُٹھارہی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ متعلقہ محکمے اس سلسلہ میں اپناکردار مزید فعال طریقہ سے ادا کریں تاکہ حکومت پنجاب کی گائیڈ لائن پر عمل کرکے ایک بہترین معاشرے کا قیام عمل میں لایاجاسکے۔،اسسٹنٹ کمشنر زحارث حمیدخان،نور محمداورثناءاللہ ہنجرا،ایکسین ہائی وے طارق عزیز،ایس ڈی اومیپکوسجاد محموداور متعلقہ افسران موجودتھے