لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکاما ت پرماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔اس سلسلہ میں غیر معیاری شاپنگ بیگز کے خلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ای پی اے ٹیم کی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ محمد ارشد چغتائی کی قیادت میں فتح پور ضلع لیہ میں 75 مائیکرون سے کم غیر معیاری شاپنگ بیگ 490 کلوگرام تحویل میں لے لیے۔اس موقع پرسسٹنٹ ڈائریکٹر انوائرمنٹ محمد ارشد چغتائی نے کہاکہ محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر معیاری اور ماحول دشمن شاپنگ بیگز کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے مارکیٹوں سے غیر معیاری پلاسٹک بیگز ضبط کرکے خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔