لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر عیدالفطر سے قبل صفائی مہم میں تیزی آگئی۔ ضلع بھر میں عوامی مقامات، پارکوں اور عیدگاہوں میں صفائی ستھرائی کے خصوصی انتظامات کئے جا رہے ہیں، گرین بیلٹس کی بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جبکہ سڑیٹ لائٹس اور پارکوں کی لائٹس کی بحالی اور تنصیب کے لئے بھی آپریشن جاری ہے۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں لیہ، چوک اعظم اور کروڑ کی جانب سے پارکوں میں خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے اور لائٹس کی بحالی کے لئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ عید الفطر سے قبل تمام عوامی اجتماع کے مقامات کی صفائی ستھرائی پر فوکس کیا جائے، پانی کے چھڑکاؤ اور چونے کی لائنیں لگانے کا عمل جاری رکھا جائے اور سٹریٹ لائٹس، پارکوں کی لائٹس کو ہر صورت بحال کیا جائے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ میونسپل کمیٹیوں نے دھوبی گھاٹ پارک، سینٹرل پارک، جناح پارک، انسپکٹر مشتاق شہید پارک ٹی ڈی اے چوک، چلڈرن پارک چوک اعظم، احمد علی پارک کروڑ میں کام شروع کر دیا ہے