لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرامز کی مانیٹرنگ اور کپاس کے ٹارگٹس کے حصول کے لیے لیہ کا دورہ کیا۔انہوں نے لدھانہ، چک 165،166،424 ، 141 میں کپاس کے پلاٹس کامعائنہ کیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبارنے لدھانہ میں ملک رمضان ھموانہ کے ڈیرے پر کپاس کے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر کپاس کی اگیتی کاشت کا ہدف حاصل کیا جائے گاصوبہ پنجاب میں پہلی مرتبہ کپاس کی اگیتی کاشت بارے باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے 31مارچ تک کپاس کی اگیتی کاشت کرنے والے کاشتکاروں کی مالی اعانت کی جائے گی اس ضمن میں 5ایکڑ یا اس سے زائد رقبہ پر اگیتی کپاس کی کاشت پر 25ہزار روپے نقد دئیے جائیں گے سیڈ سپورٹ کی مد میں پانچ ہزار روپے فی ایکڑ ، پانچ ایکڑ تک زمینداروں کو فراہم کئے جائیں گے۔شیخ عاشق حسین ڈپٹی ڈائریکٹر نے کہا کہ پچھلے سال صرف 130 ایکڑز پر کپاس کاشت کی گئی تھی جبکہ اس سال محکمہ زراعت کی کاوشوں سے بتیس سو فیصد رقبے پر زیادہ کپاس کاشت کی گئی ہے۔محمد طلحہ شیخ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع لیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کاشتکار ٹرپل جین اقسام کاشت کریں، موسمی کی نسبت اگیتی کپاس زیادہ پیداوار دیتی ہے۔ بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت ملک عبد الجبار نے ضلع بھر کے زراعت افسران کی ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں پراگریس ریویو میٹنگ لی اور تمام زراعت آفیسران کو کپاس کی اگیتی کاشت کے ٹارگٹس مکمل کرنے کی ہدایت کی۔