لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں عیدالفطر کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، عید کی تعطیلات 28 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی، جس کے بعد تمام سکول 7 اپریل کو دوبارہ کھل جائیں گے۔سرکاری سکولوں میں عیدالفطر کی مجموعی طور پر 10 تعطیلات ہوں گی، جبکہ سالانہ نتائج کا اعلان 4 اپریل کو کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز بھی 7 اپریل سے ہوگا۔