لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) لیہ پولیس (سرکل صدر ) کار کردگی ماہ فروری ومارچ2025 ،جرائم پیشہ عناصر سے02کروڑ 57 لاکھ روپےمالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد، 57 موٹر سائیکل ،25 سولر موٹرز ،44 مویشی و نقدی برآمدہ مال مسروقہ میں شامل ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 155 مقدمات درج ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم کی زیر صدارت پولیس لائن میں پریس کانفرنس ،ڈکیت ،چور ملزمان سے ہر ماہ کروڑ وں روپے کی ریکوری لیہ پولیس کی شاندار کار کردگی کا ثبوت ہے۔ڈی پی او لیہ


































تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے پولیس لائن میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران لیہ پولیس (سرکل صدر) کی کار کردگی ماہ فروری ،مارچ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتلایا کہ تھانہ سٹی ،صدر ،کوٹ سلطان اور پیر جگی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزمان سے02کروڑ 57 لاکھ روپےمالیت کا لوٹا ہوا مال برآمد کر لیا ،برآمدہ مال مسروقہ میں 57 موٹر سائیکل ،25 سولر موٹرز ،44 مویشی و نقدی شامل ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 155 مقدمات درج کیے گئے ،ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے برآمدہ مال مسروقہ مدعیان کے حوالے کیا ،لوٹا ہوا قیمتی مال و متاع واپس ملنے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اورڈی پی او لیہ کی زیر قیادت لیہ پولیس کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے اسے مثالی قرار دیا ،ڈی پی او لیہ نے انتھک محنت کرکے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران میں انعامات تقسیم کیے اور تعریفی سر ٹیفکیٹ سے بھی نوازا ،پریس کانفرنس میں پولیس افسران کے علاوہ سیاسی و سماجی شخصیات ،میڈیا نمائندگان اورمدعیان مقدمات نے شرکت کی ،ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ کروڑ روپے کی جرائم پیشہ عناصر سے ریکوری لیہ پولیس کی شاندار کار کردگی کا ثبوت ہے ،لیہ پولیس آئندہ بھی اسی جذبہ سے شہریوں جان و مال کے تحفظ کےلئے کوشاں رہے گی ۔