لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) لیہ کے نواحی علاقہ موضع بھنڈ تھانہ صدر لیہ کی حدود میں زمین کے تنازع پرجھگڑا،اینت لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا،عبدالمجید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان امداد حسین،محمد رمضان،بشیر حسین میرے بھائی محمد افضل کے ساتھ جھگڑا کررہے تھے جھگڑے کے دوران امداد حسین نے اینٹ اٹھا کر بھائی کےسر میںدے ماری جو خون سے لت پت ہوگیا ہمیں آتا دیکھ کر ملزمان بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ہسپتال پہنچنے پر بھائی کی ڈیتھ ہوچکی تھی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے بھائی اور مقدمے کے مدعی عبدالمجید کی مدعیت میں تھانہ صدر لیہ میں مقدمہزیر دفعہ 302،34 ت پ درج کر لیا گیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔