لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر مفت سولر اسکیم کے تحت گھرانوں کی تصدیق شروع کر دی گئی ہے۔اس سلسلہ میں متعلقہ ٹیم کو ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں میرٹ پر پورا اترنے والے گھرانوں کو سولر پینل فراہم کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں سے ریلیف فراہم کرنے کے لئے شفافیت کے ساتھ منتخب گھرانوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے تاکہ حقیقی مستحقین کو اس اسکیم سے فائدہ مل سکیں ۔ انہوں نے کہا حکومت پنجاب کا یہ تاریخ ساز منصوبہ شہریوں کو مزید ریلیف کی فراہمی میں ممد و معاون ثابت ہوگا۔