لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) سیکرٹری آر ٹی اے / اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان کی زیر صدارت ٹرانسپورٹرذ کا اجلاس منعقد ہوا۔اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید کی آمد کے پیش نظر مسافروں کی گھروں میں واپسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹرانسپورٹر حضرات کرایہ روٹین کے مطابق وصول کریں۔انہوں نے کہا کہ زائد کرایہ وصولی کی شکایات قابل قبول نہیں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ گاڑیوں میں روٹ کے مطابق کرایہ نامہ آویزاں کریں اور اسی کے مطابق وہ وصولی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ ٹیم گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی ہے خلاف ورزی کی صورت میں کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔