لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر لیہ امیرابیدار نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کی ریویمپنگ کے کام کی رفتار کے حوالے سے خصوصی جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لیہ/ میڈیکل سپریٹینڈنٹ ڈی ایچ کیو لیہ ڈاکٹر غلام محی الدین نے اس موقع پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریومپنگ کے کام کو اعلیٰ کوالٹی میٹریل سے مکمل کیا جائے۔ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ ڈپٹی کمشنر نے دریں اثناء وارڈز کا بھی معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور سٹاف کے رویے اور سہولیات، ادویات بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام مریضوں کو دستیاب وسائل کے مطابق ہر ممکن سہولت دی جائے۔ ہسپتال میں ادویات کی ہمہ وقت دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔