ملتان(لیہ ٹی وی )ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی زیر صدارت ریکوری اورزیر التوا آڈٹ پیرا جات کی پراگریس بارے اہم اجلاس۔اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس اینڈ ایڈمنسٹریشن ایم ڈی اے شاکر عباس بزدار، ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ لینڈ مینجمنٹ ابو بکر، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ/ اربن پلاننگ میڈم عنائزہ حرا ، ڈائریکٹر لیگل ارسلان ظفر سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریکوری ٹارگٹس ہر صورت حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہان کو ہدایت کی کہ مقررہ مدت میں ریکوری ٹارکٹس کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان نے ایم ڈی اے کے زیر التوا آڈٹ پیرا جات کی پراگریس رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لیا اور ان آڈٹ پیرا جات کو حل کرنے کے لئے جوابات تیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے مزید کہا کے تما ڈائریکٹوریٹ ایک دوسرے کے ساتھ کورڈیینشن کے تحت پیراجات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اقدامات تیز کریں۔