ملتان(لیہ ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اگیتی کپاس کی کاشت سے متعلق خصوصی پیکج کے تحت 25 ہزار روپے مالی اعانت کیلئے فیصل آباد،سرگودھا،ساہیوال،ملتان،بہاولپور اور ڈی جی خان کے ایسے کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہیں جنہوں نے31 مارچ تک 5 ایکڑ یا اُس سے زائد ملکیتی رقبہ پر محکمہ زراعت پنجاب کی سفارش کردہ کپاس کی اقسام کی کاشت مکمل کرلی ہو۔اس پیکج کے تحت کاشتکار3 اپریل2025 تک درخواستیں کی وصولی اور رجسٹریشن کے لئے متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر سے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔درخواست فارم محکمہ زراعت پنجاب کی آفیشل ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pk سے بھی ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔