ملتان(لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے عید الفطر کے سلسلے میں گرینڈ صفائی آپریشن شروع کردیا ہے اس سلسلے میں ضلع بھر میں مساجد اور عبادت گاہوں سمیت بازاروں میں خصوصی کلینگ مہم لانچ کردی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عبدالزراق ڈوگر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے گلی محلوں اور بازاروں میں شہریوں سے ملاقات کی اور صفائی انتظامات چیک کئے جبکہ سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے وحدت کالونی ،الطاف ٹاؤن سمیت مخلتف علاقوں کی انسپکشن کی اور حاضری چیک کی۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر شہر بھر کو صاف ستھرا بنانے کا ٹاسک دیا یے اس سلسلے میں تمام جامعات اور مساجد کے گرد چھڑکاؤ اور کنٹینرز رکھے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الفطر پر خوشگوار تبدیلی کیلئے عبادت گاہوں کے داخلی راستوں کو سجایا جائے گا۔سی ای او عبدالرزاق ڈوگر نے کہا کہ کنٹریکٹرز کو نئے کنٹینرز اور ڈرم نصب کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ماحول کو صاف بنایا جاسکے اس سلسلے میں وحدت کالونی سمیت گنجان آباد علاقوں میں خصوصی صفائی آپریشن جاری ہے۔عبدالزراق ڈوگر کا کہنا تھا کہ شہریوں نے صفائی کے نئے نظام پر اظہار اطمینان کیا ہے اور حکوت پنجاب کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔