ملتان(لیہ ٹی وی )ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو ریلیف دینے کے لئے سہولت رمضان بازار میں معیاری اور سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر سہولت رمضان بازار میں عید الفطر کے حوالے سے کاؤنٹر بھی قائم کئے جارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچانک سہولت رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے اشیاء خوردونوش کے ریٹس چیک کئے اور شہریوں سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں سرکاری اشیاء خوردونوش کے ریٹس میں استحکام کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن کیا اور گراں فروشوں کو لاکھوں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ عید الفطر کے موقع پر گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔