ملتان(لیہ ٹی وی )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں مستحق افراد کے گھر پے آڈر پہنچانے کا سلسلہ تکمیل کے مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔اس سلسلے میں جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ ڈویژن میں اب تک 328120 پے آڈر تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ کٹوٹی کی شکایات پر فوری ایکشن لیا گیا اور متعدد افراد کو جیل کی سیر کروائی گئ۔انہوں نے نگہبان رمضان بازار بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن کے تمام رمضان بازاروں میں مہندی سٹالز،خواتین کیلئے ملبوسات جیولری کے اسٹالز لگائے جائیں گے۔ رمضان بازاروں میں رش حکومت پنجاب کی جانب سے دی گئی سبسڈی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ماہ صیام میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں استحکام کیلئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ ایک روز میں 30280 انسپکشن، 167000 روپے جرمانہ، 65 گرانفروش گرفتار، 3 مقامات سربمہر کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بازاروں میں عید کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے پورٹ ایبل واش رومز بنانے بارے بھی تجاویز دے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز, متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھےم