. لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس نے کوئیک رسپانس کرکےاغواء ہونے والے شخص کو چند گھنٹے میں بازیاب کروا لیا ،تمام اغواءکارملزمان گرفتار،ملزمان بلال ،کلیم ،اختر اور زاہد نے اسلحہ کے زور پر شہری وقاص کوزبر دستی گاڑی میں ڈال کر اغواء کرکے لے جا رہے تھے ،اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عطاء میراں کی تشکیل کردہ پولیس ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا تعاقب کیا ،پولیس کے خوف سے ملزمان نے مغوی کوچھوڑ کر فرار ہونے کی کوشش کی ،پولیس نے مغوی وقاص کو اپنی تحویل میں لے کر ملزمان کا تعاقب جاری رکھا ،بلا آخرانتھک محنت کے بعد پولیس نے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی کار بھی قبضہ میں لے لی،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ،ایس ایچ او عطاء میراں کا کہناہے کہ شہری کا اغواء سنگین جر م ہے ،ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔