ملتان(لیہ ٹی وی )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت وحدت کالونی کے مسائل کے حل بارے اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کالونی کی ون ٹائم کلیننگ مکمل کروا کر اطراف کی بھرپور صفائ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ وحدت کالونی کے غیر قانونی داخلی راستے بند کرکے کالونی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ محکمہ بلڈنگ تجاوزات کرنے والے رہائشیوں کو نوٹس بھیجے۔وحدت کالونی کی باؤنڈری وال مکمل کرکے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جائے۔ کالونی کی سڑکوں کی بحالی کا تخمینہ لگاکر فنڈ بارے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس کو لکھا ہے۔ جرائم کے سدباب کیلئے کالونی کے غیر قانونی راستے بند کرکے اہم گیٹس پر پولیس تعینات کیجائے گی۔چیک پوسٹس بنا کر سیکورٹی کیمرے لگائے جائیں گے۔ سیورج کے مسائل کے حل کیلئے بلڈنگ و واسا ورکنگ کرےاجلاس میں ایڈیشنل کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، کارپوریشن، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، محکمہ بلڈنگ کے افسران موجود تھے۔