ملتان(لیہ ٹی وی )کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نشتر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور احتجاج کرنے والے سیکورٹی گارڈز، عملہ سے ملاقات کی ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو نجی کمپنی سے بات کرکے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا حکم بھی دیا۔کمشنر عامر کریم خان نے شہریوں، مریضوں، لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو تمام میڈیکل سروسز ڈسپلے کروانے کی ہدایت دی جبکہ شکایات و ہیلپ ڈیسک قائم کرنے اور شکایت کنندہ کو کال کرکے فیڈ بیک لینے کے بھی احکامات دیے۔عامر کریم خاں نے ریاڈیالوجی وارڈ، نیورو سرجری وارڈ، ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا