لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) تھانہ پیر جگی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش بلا ل کو گرفتار کر لیا ،ایس آئی جاویدعباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرکے ملزم سے 1070 گرام چرس برآمدکر لی ،ملزم کو بند حوالات کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ،ایس ایچ او عطاء میراں کا کہنا ہے کہ معاشرے کو منشیات سے پا ک کرنے کےلئے مکروہ دھندہ میں ملوث عناصر کے خلاف پولیس کاروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔