لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)تھانہ کوٹ سلطان پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چالو بھٹی شراب برآمد کر لی ،ملزم گرفتار ،30 لیٹرشراب ،50 لیٹر لہن اور آلات کشید شراب برآمد ،ایس ایچ او ہارون رضا کی زیر نگرانی صفدر اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شاہد اقبال کو گرفتار کر لیا ،ملزم شاہداقبال نے شراب کی بھٹی لگا رکھی تھی ،ملزم سے 30 لیٹرشراب ،50 لیٹر لہن اور شراب کشید کرنے والے آلات برآمد کر لیے ،ملزم کو بند حوالات کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔