لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں رمضان المبارک میں عوام کو کنٹرولڈ نرخوں پر چینی کی فراہمی جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کی طرف سے چینی کے سٹال کی مانیٹرنگ جاری ہے اسسٹنٹ کمشنر کروڑ لعل عیسن نور محمد نے تحصیل کروڑ میں چینی کے سٹالز کا معائنہ کیا انہوں نے چینی کی کوالٹی، اوزان پیمائش کا بھی اور چینی کی دستیابی کا جائزہ لیا۔