layyah
جمعہ, دسمبر 5, 2025
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل
layyah
No Result
View All Result

لیہ: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں، حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد شروع ہوگی

عبدالرحمن فریدی by عبدالرحمن فریدی
مارچ 14, 2025
in لیہ
0
لیہ: ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کی تیاریاں، حفاظتی پشتوں کی تعمیر جلد شروع ہوگی


لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) آبادی کو سیلابی پانی سے بچانے اور دریائی کٹاؤ کو روکنے کے لئے ہیڈ لالہ کریک اور واڑہ گشکوری کے حفاظتی پشتوں پر پتھر لگانے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہلی فرضی مشک اپریل کے پہلے ہفتہ میں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ ادارے فلڈ فائٹنگ پلان مکمل کر کے اس کے مطابق تیاریاں کریں۔ اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول روم میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ میں کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حارث حمید خان، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شاہد ریاض، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طارق گدارہ، ایکسیئن انہار عبد الروف، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر سجاد احمد اور متعلقہ افسران موجود تھے۔ اجلاس میں طے پایا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ بہتر کوآرڈینیشن سے نقصانات کم ہوں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد ملک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ ادارے کنٹی جینسی پلان مرتب کر کے ڈی سی آفس جمع کروائیں۔ ریلیف کیمپوں کے لئے پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔ صحت کی دیگر سہولیات کے علاوہ گائناکالوجسٹ اور سائیکالوجسٹ بھی فلڈ ڈیوٹی کا حصہ ہوں گے۔ انہوں نے محکمہ انہار کو ہدایت کی کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے قبل لالہ کریک اور واڑہ گشکوری میں سٹڈ اور پتھر لگانے کا کام مکمل کر لیا جائے جبکہ حفاظتی پشتوں کا معائنہ، تجاوزات اور ذمہ دارا بند مسمار کر دئے جائیں۔

Tags: inter national newsislamabad newslahore newslayyah newslayyah tvmultan newsnational english newsNational Newsnational urdu newspakistan news
Previous Post

لیہ میں رمضان پیکیج، کنٹرولڈ نرخوں پر چینی کی فراہمی جاری

Next Post

لیہ: تھانہ پیر جگی پولیس کی کارروائیاں، ناجائز اسلحہ سمیت چار ملزمان گرفتار

Next Post
لیہ: تھانہ پیر جگی پولیس کی کارروائیاں، ناجائز اسلحہ سمیت چار ملزمان گرفتار

لیہ: تھانہ پیر جگی پولیس کی کارروائیاں، ناجائز اسلحہ سمیت چار ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • لیہ
    • ادب
    • ثقافت
    • سیاست
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • علاقائی خبریں
  • سائنس
  • کاروبار
  • فنون لطیفہ
  • صحت
  • وڈیوز
  • کالم
  • انٹرویو
  • زراعت
  • ستاروں کے احوال
  • شوبز
  • کھیل

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2024