لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق امتحانات کے شفاف انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شبیر احمد ڈوگر نے ڈی جی خان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے میٹرک امتحانات کے سلسلہ میں امتحانی مرکز گورنمنٹ گرلز ھائی سکول شوگر ملز کالونی لیہ کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے امیدواروں کی حاضری، رولنمبرسلپ، اور سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔