لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)فراہمی انصاف کےلئے دفتر پولیس میں روزانہ کی بنیاد پرکھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری ،امروز ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ محمد علی وسیم نے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان حل کےلئے متعلقہ افسران کو موقع پرہدایات جاری کیں ،شہری وقار الحسن ،اصغر حسین ،خادم حسین ،غلام سروس ،خضر عباس ،قیصرعباس ، شاہ بیگم ،حمیدہ بی بی و دیگر نے انفرادی مسائل پرمبنی درخواستیں ڈی پی او لیہ کو گزاریں ،گزاری گئی درخواستیں رقبہ کا تنازعہ ،امانتاً رقم کی واپسی ،اندراج مقدمہ ،اسلحہ کے زور پر زدو کوب و تشدد جیسے مسائل پر مبنی تھیں ،اس موقع پر ڈی پی او لیہ محمد علی وسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے پولیس سے متعلقہ مسائل کا حل اور ان کے جان ومال و عزت آبرو کی حفاظت پولیس کی ذمہ داری ہے ،لیہ پولیس اپنی ذمہ داری بطریق احسن ادا کرنے کےلئے کوشاں ہے ۔

