لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) حکومت پنجاب کی ہدایت پر رسک ویسٹ کو مناسب طریقہ سے تلف کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں کی انسپیکشن کا عمل جاری ہے تاکہ اسپتالوں کے رسک ویسٹ کو مناسب اور بروقت طریقہ سے تلف کرنے بارے آگاہی دی جا سکے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا تدارک ہو سکے۔ اس سلسلہ میں ای پی اے لیہ ٹیم کا محمد ارشد چغتائی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات کے زیرنگرانی تھل ہسپتال لیہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران ہسپتال کے رسک ویسٹ کی منیجمنٹ کے بارے معائنہ کیا گیا سست روی اختیار کرنے والے ہسپتال کے عملہ اور مینجمنٹ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔