لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن ستھرا پنجاب پروگرام پر رمضان المبارک کے ایام میں خصوصی عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں سیوریج، ڈرینج اور صفائی ستھرائی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں میونسپل کمیٹیوں کی طرف سے گزشتہ رات ضلع بھر میں مرکزی سڑکوں، چوراہوں اور ان میں نصب علامتی نشانوں کو پانی سے دھویا گیا۔ مہم کے دوران کلمہ چوک، بیل چوک، ختم نبوت چوک، گھوڑا چوک، منی یاد گار چوک اعظم، کروڑ لعل عیسن اور فتح پور میں بھی سڑکوں اور چوراہوں کی دھلائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار نے ہدایت کی ہے کہ صفائی مہم میں کوئی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔ رمضان المبارک میں عوام کو پر فضاء ماحول کی فراہمی کے لئے بہترین اقدامات کئے جائیں۔

