لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پررمضان المبارک میں صارفین کو بھرپورریلیف کی فراہمی کے لیے معائنوںکاعمل تیزی آ گئی ۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ضلع بھر میںمعائنے کرتے ہوے مہنگے داموں اشیاءضروریہ کی فروخت پر کریک ڈاون کیااور خلاف ورزی کے مرتکب افرادپر بھاری جرمانے عائدکیے۔ ڈپٹی کمشنر امیرابیدار کی ہدایت پر صارفین کو طے کردہ نرخوں پر اشیاءخورد نوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے طے کردہ قیمتوں کی پڑتال کے لئے ضلع بھر میںمارکیٹوں کامعائنہ کرتے ہوئے گوشت،دالیں،چینی،پھل ،سبزیاں،کریانہ ایٹم کی طلب ورسدکامعائنہ کیا۔اس موقع پرمتعدددوکاندار خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے جنہیں موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔تفصیل کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹس جن میں اسسٹنٹ کمشنرحارث حمیدن چوک اعظم میں معائنہ کے دوران خلاف ورزیوں پر 13ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ، اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ ثنااللہ ہنجرا نے گوشت کو مہنگے داموں فروخت کرنے پر5ایف آرکا اندراج کروایا۔پی سی ایم فرح رحیم نے 3ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،ڈاکٹر طارق گدارہ نے 6ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے دوکانداروں کوسختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کے لئے مقررہ کردہ ریٹ پر فروختگی کو یقینی بنایاجائے خلاف ورزی کی صورت میں بلاامتیاز کارروائی عمل میںلائی جائےگی۔