لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وڑن کے مطابق ضلع میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اور معیاری اشیاءخوردونوش کی کنٹرولڈ نرخوں پر فراہمی کے لئے رمضان سہولت بازار آپریشنل کر دئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر رمضان سہولت بازار میں اشیاءکی کوالٹی اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے انتظامی افسران کی طرف سے مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد ملک نے میلاد گراو ¿نڈ لیہ سٹی میں قائم رمضان سہولت بازار کا معائنہ کیا اور سٹالز پر اشیاءکی کوالٹی چیک کی۔ اسسٹنٹ کمشنر لیہ حارث حمید خان اور تاجر رہنما تنویر احمد خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اے ڈی سی آر نے اشیاءکے سٹالز اور کوالٹی کا تفصیلی جائزہ لیا اور قیمتوں کی بھی پڑتال کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کے لئے رمضان بازار قائم کئے گئے ہیں۔ رمضان سہولت بازار میں کوالٹی اور اشیاءکی دستیابی کو یقینی بنایا جائے اور سپلائی چین کو برقرار رکھا جائے