لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر امیرا بیدار کی ہدایت پر ضلع بھر میں حالیہ بارش کے پانی کے نکاس کے لئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی طرف سے نشیبی علاقوں اور خصوصاً سڑکوں کی اطراف سے پانی کا نکاس کیا جا رہا ہے اور سیوریج، ڈرینج کو فنکشنل رکھنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی ہے کہ بارشوں کے سپیل کے پیش نظر تمام متعلقہ ادارے فیلڈ میں متحرک رہیں، مشینری اور ڈسپوزل ورکس آپریشنل رکھے جائیں اور سٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔