ملتان(لیہ ٹی وی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے نے ٹیپا کی ٹیم کے ہمراہ نادرن بائ پاس کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثیپا ٹیم کو ماہرانہ رائے کیلئے لاہور سے بلوایا گیا ہے ۔نادرن بای پاس کو اپ گریڈ کر کے ملتان ایونیو بنایا جائے گا۔ انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا کر ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری، اور سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نادرن بائ پاس کی جدید اربن ریجنریشن ماڈل کے تحت اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ بعد ازاں کمشنر عامر کریم خاں نے تغلق روڈ پر بھی جاری کام کا جائزہ لیا اور کہا کہ عرصہ دراز سے زیر التواء سکیم کو عوامی مفاد میں دوبارہ شروع کیا گیا۔اس موقع پر قائم مقام سی او میونسپل کارپوریشن سلمان قریشی نے کہا کہ 27 ملین روپے کی سکیم سے 1 کلومیٹر طویل سڑک کر 1 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔سڑک کے نقائص دور کئے جاچکے، واٹر بانڈنگ مکمل ہے۔ ایم ڈی اے، ہائ ویز کے افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
