ملتان(لیہ ٹی وی)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں بے گھر بزرگوں کو ماہ صیام کی برکتوں میں شامل کرنے کیلئے اولڈ ایج ہوم پہنچ گئے ۔انہوں نے بزرگ شہریوں میں کپڑے اور تحائف تقسیم کئے۔کمشنر عامر کریم خاں نے بزرگ شہریوں سے مسائل دریافت کئے اور حل بارے فوری احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ بزرگ ہمارے لئے باعث رحمت ،کفالت کیلئے تمام اقدامات کرینگے۔اولڈ ایچ ہوم میں قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔نئی نسل بزرگوں کے احترام و خدمت کے ذریعے ہی دین و دنیا کی کامیابی حاصل کرسکتی ہے۔کمشنر نے اولڈ ایج ہوم میں بزرگوں کو فراہم سہولیات کی انسپکشن کی اور بریفنگ لی۔بزرگ شہریوں نے کمشنر عامر کریم خاں کے محبت بھرے انداز پر خراج تحسین ،دعائیں دیں
