ملتان(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کا آغاز کردیا گیا ہے اس سلسلے میں سہولت رمضان بازار میں آٹا چینی سمیت تمام اشیاء خوردونوش کے سستے کاونٹرز فعال کردیے گیے ہیں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کی بڑی تعداد نے معیاری و سستی اشیاء خوردونوش کے حصول کیلئے رمضان بازار کا رخ کیا ہے لہذا انتظامات میں مزید بھی لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سہولیات کا جائزہ لینے رمضان بازار کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو چیک کیا۔محمد علی بخاری نے شہریوں سے ملاقات کی اور مخلتف شکایات کا موقع پر ازالہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سہولت بازار میں ایک چھت تلے تمام اشیاء خوردونوش اور سروسز فراہم کی جارہی ہیں جبکہ مارکیٹ کی نسبت سہولت بازار میں سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی ترجیح ہے۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ بزرگ شہریوں و خواتین کیلئے الگ کاؤنٹر اور شکایات سیل بھی قائم کیا گیا ہے