ملتان(لیہ ٹی وی) وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے زیرو ویسٹ آپریشن میں تیزی لائی گئی ہے اس سلسلے میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے روزانہ 10 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ کی منتقلی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے علی الصبح شہر کے مخلتف علاقوں کا دورہ کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر نے صفائی آپریشن کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری چیک کی۔ڈویژنل منیجر آپریشن انوار الحق نے ویسٹ کولیکشن اور صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے پیدل چل کر گلی محلوں میں صفائی کی چیکنگ کی اور احکامات جاری کئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے گلی محلوں اور مرکزی بازاروں کی صفائی پر خصوصی فوکس ہے جبکہ فلتھ ڈپوز کے خاتمے کیلئے خصوصی مشینری کے ذریعے آپریشن کلین اپ کا آغاز کردیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے نئے کنٹینرز اور ڈسٹ بن رکھے جارہے ہیں۔تمام یونین کونسل میں عملہ صفائی اور سپروائرز کے نمبر بھی آویزاں کئے جائیں گے