ملتان(لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کی انسپکشن کی ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارز کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی کی ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مریضوں کی سہولت کیلئے تمام ادویات کا وافر سٹاک برقرار رکھا جائے جبکہ ایمرجنسی اور دیگر وارڈز میں بھی پیرا میڈیکل عملہ و آلات کی موجودگی یقینی بنائی جائے