ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا صحت کی سہولیات فراہمی پر زیرو ٹالرنس ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کی کڑی مانیٹرننگ جاری ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محکمہ صحت کے ہیڈ آفس کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نے نئے جدید کمیٹی روم کا افتتاح کیا اور بریفننگ لی۔اس موقع پر محمد علی بخاری کی صدارت میں محکمہ صحت کے افسران کا اجلاس ہوا۔ڈپٹی کمشنر نے خسرہ سمیت دیگر امراض کی ویکسین بارے بریفننگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے ویکسین مہم کو کامیاب کرنے کیلئے اقدامات کا حکم بھی دیا انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی فوکس ہے۔ویکسینیشن مہم کے بہتر نتائج کیلئے عملہ صحت کی جدید خطوط پر ٹریننگ کرائی جائے گی