ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی) ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گزشتہ روز گورنمنٹ جامع العلوم ہائی سکول نیو ملتان کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول انتظامیہ کی جانب سے بنائی گئی لائیبریری کا افتتاح کیا۔محمد علی بخاری نے داخلہ مہم کا بھی آغاز کیا اور بریفنگ لی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ڈسکول ایلومینائی کے ذریعے سکولز میں نئی کلاسز تعمیر کی جائیں گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول نیل کوٹ کا دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سکول ایلومینائی کے ذریعے نئے کلاس روم کا افتتاح کیا۔محمد علی بخاری نے سکول میں داخلہ مہم کا بھی آغاز کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے سکول کے لان میں پودا بھی لگایا