ملتان (نمائندہ لیہ ٹی وی)وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن صاف ستھرا پنجاب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے رانا سلیم احمد خان کی ہدایت پر ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کی تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری۔ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم نے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ڈبل پھاٹک چوک، چونگی نمبر 22، ٹمبر مارکیٹ ، چوک شاہ عباس، غلہ منڈی ، نیو شاہ شمس کالونی جمعہ بازار کے اطراف سے تجاوزات کو کلیئر کرا دیا ۔علاوہ ازیں عوامی شکایات پر کاروائی کرتے ہوئے چوک شاہ عباس فٹ پاتھ پر نجی بینک کے جنریٹرز کو ہٹوا دیا گیا۔شاہ رکن عالم کالونی میں ٹی چوک سے تجاوزات کلیئر کرا دیئے جبکہ پلاٹ نمبر A/329 پر تجاوزات و غیر قانونی طور پر قائم شیڈ کو از خود ختم کرنے کے لئے تنبیہ کر دی گئی۔