لیہ(نمائندہ لیہ ٹی وی)چوک اعظم، وارڈ نمبر 3، مویشی ہسپتال کے قریب ایک بے سہارا خاتون اپنے چار معذور بچوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، جن کے لیے زندگی ایک کٹھن آزمائش بن چکی ہے۔ خاتون کے مطابق اس کے بچے بالکل صحت مند پیدا ہوتے ہیں، مگر چند سال بعد وہ مکمل معذور ہو جاتے ہیں۔ معذوری کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ وہ نہ بول سکتے ہیں، نہ کھا سکتے ہیں، نہ ہل سکتے ہیں، اور نہ ہی اپنے روزمرہ کے کام انجام دے سکتے ہیں۔چاروں بچوں کے ڈس ایبل کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں، لیکن ان کی دیکھ بھال اور روزمرہ ضروریات پوری کرنا ایک اکیلی ماں کے لیے ممکن نہیں۔ خاتون اپنی تمام تر توانائی ان کی دیکھ بھال میں صرف کر رہی ہے، لیکن اس مشکل گھڑی میں اسے مدد کی اشد ضرورت ہے۔یہ خاندان محکمہ صحت اور مخیر حضرات کی فوری توجہ کا متقاضی ہے تاکہ ان بچوں کا بہتر علاج اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ سول سوسائٹی، فلاحی ادارے اور حکومت کو چاہیے کہ وہ اس خاتون کے لیے خصوصی امداد اور سپورٹ کا بندوبست کریں تاکہ یہ معذور بچے بھی بہتر زندگی گزار سکیں۔اس موبائل نمبر 03008761451پر رابطہ کرکے معلومات اور مالی مدد کیلئے رابطہ کیا جاسکتا ہے